طلباء سےگفتگو کوویڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوران تعطیل پڑھائی کی ہدایات:
کوویڈ نے دنیا کے تمام لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے وہیں اس نے بچوں کی دیگرسرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔ ہم اساتذہ نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور تعلیم سے متعلق ہدایات دیں ۔
کوویڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر
* گھر سےباہر ماسک کا استعمال کر یں۔
* لوگوں سے دور رہے۔6فیٹ
* لوگوں سے گلے یا ہاتھ ملانے سے گریز کریں ۔
* غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے ۔
* شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں شرکت سے پر ہیز کریں ۔
*نماز گھر پر ادا کر یں ورنہ جاہ نماز لے کر جائے ۔
* کھانسی بخار سانس میں تکلیف ہو تو فوری سرکاری اسپتال کو جاۓ ۔
* ایسے لوگوں سے دور رہے ۔
* پھل اور ترکاریوں کا استعمال زیادہ کریں ۔
* سٹرس پھلوں کا استعمال زیادہ کریں ۔
* روزآنہ ورزش کریں ۔
* ہاتھ بار بار دھویں۔
پڑھائی اور مشغولیت کے متعلق ہدایات:
* علم ریاضی کے بنیادی اعمال کی مشق کر یں۔
*پچھلی جماعت کی کتابیں پڑھیں اور سوالات حل کریں ۔
*کتابوں میں موجود اشکال بنائیں ۔
* خوش خط لکھنے کی مشق کریں ۔
* چھوٹے جملے اور کہانیاں لکھنے کی کوشش کرتے رہے ۔
* پیڑ پودے لگائے ۔
* گھر کی صفائی کریں ۔ گھر کے کام میں والدین کی مدد کریں ۔