مشورے اور حکمت عملیاں
کوویڈ کے اثناء میں بچوں کی تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنانے کے لئے چند مشورے اور حکمت عملیاں
مارچ کے دوسرے ہفتہ سے حکومت کی جانب سے اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔طلباء اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ۔
کوویڈ کا اثر زندگی کے ہر شعبہ میں خاصطور سے تعلیمی شعبہ کافی زیادہ نظر آتا ہے۔
آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اسکول کھولنا آگ سے کھیلنے جیسا ہے ۔اسی اثنا میں بچوں کی تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنانے کے لئے چند مشورے اور حکمت عملیاں اپنا سکتے ہیں جوکہ اسطرح ہیں ۔
آن لائن تعلیم کےذریعے
گذشتہ چند ماہ سے روایتی تعلیم کا تصور بدل گیا ہے اسکی جگہ آن لائن تعلیم نے لی ہے ۔ایسے حالات میں آن لائن تعلیم ہی حفاظتی طریقہ جسکے ذریعہ تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنا سکتے ہیں ۔
طلباء کو ٹیب مفت تقسیم کیا جائے
اسمارٹ فون رکھنا سب کی پہنچ سے دور ہے اسی لئےحکومت کو چاہئے کہ ہر طالب علم کو ٹیب فراہم کر ے۔
تعلیمی ایپ کی سہولت فراہم کےذریعے
ودواتھ خان اکیڈمی جیسے تعلیمی ایپ کی رسائی ہر طالب علم تک ہونی چاہئیے جس سے تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنا سکتے ہیں ۔
مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے
روزآنہ انٹرنیٹ حاصل کر نا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ۔لہذا طلباء کو مفت انٹرنیٹ فراہم کر کے تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔
ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کے ذریعہ
ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کی سب سے سستا اور بہت طریقہ ہے ۔ ریڈیو اور ٹی وی پر اسباق سے متعلق ویڈیوز اور آڈیو نشرکرکے تعلیم و تربیت کو تقویت بخش بنا سکتے ہیں ۔